یکم اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب جناب ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ جناب شی جن پھنگ نے ان کی کووڈ-19 سے جلد صحت یابی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کےاسٹرٹیجک شراکت دار ہیں۔چینی حکومت اور عوام ہمیشہ کی طرح پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ وبا کے خلاف حتمی فتح حاصل کریں گے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ میں چین اور پاکستان کے تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہوں اور صدر عارف علوی کے ساتھ مل کر چین اور پاکستان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں تاکہ دونوں ممالک اور عوام خوشحالی سے مستفید ہوں۔