ہانگ کانگ کی ترقی غیر ملکی “تحائف” اور “خیرات ” پر منحصر نہیں ہے ، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ  کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے یکم اپریل کو  معمول کی پریس کانفرنس میں  امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے خصوصی ٹیرف کی حیثیت کو  معطل کرنے کے حوالےسے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جاری کردہ متعلقہ رپورٹس بنیادی حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے امور پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرتی رہیں ۔ انہوں نے چین کی مرکزی  حکومت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی مقامی حکومت پر بلا جواز الزامات لگائے اور چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت کی ۔ چین اس پر سخت عدم اطمینان  اور اس کی سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ ہوا چھون اینگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں کسی غیر ملک کے “تحائف ” اور ” خیرات ” کے بجائے  ہانگ کانگ کے شہریوں کی متعدد نسلوں کی محنت اور مادر وطن  کی مضبوط حمایت سے حاصل ہوئی ہیں ۔ امریکہ کی جانب سے نام نہاد”خصوصی سلوک” کو منسوخ کرنے یا منسوخ کرنے کی دھمکی  ،ہانگ کانگ کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روک سکتی ہے ، اور نہ ہی ہانگ کانگ کو مادر وطن میں اشتراک اور  ترقی کی وسیع گنجائش کے حصول سے روک سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here