چین محصوصلات میں یکطرفہ اضافہ کرنے کے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت تجارت

0

یکم اپریل کو ، چینی وزارت تجارت نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس منعقد  کی۔ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ امریکی تجارتی نمائندے نے حال ہی میں بیان دیا ہے کہ امریکہ  آئندہ  ایک قلیل مدت میں چینی  مصنوعات  پر اضافی محصولات ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ، لیکن چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لئے امریکہ  کھلا رویہ رکھتا ہے ۔ اس حوالے سے چین کا کیا تبصرہ ہے ؟
چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فینگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ محصولات میں یکطرفہ اضافے کی مخالفت کی ہے، ایسا کرنا نہ صرف چین اور امریکہ بلکہ  پوری دنیا کے مفاد کے لیے فائدہ مند نہیں ہے ۔دنیا کی دو  سب سے بڑی معیشتوں کی حیثیت سے ، چین اور امریکہ کے اقتصادی وتجارتی تعلقات کی بنیاد باہمی مفادات اور  جیت جیت  پر مبنی ہے ۔ فریقین کو باہمی احترام  اور مساوات کے تحت بات چیت اور صلاح مشورے کے ذریعے ایک دوسرے  کے  مناسب خدشات  کو حل کرنا چاہیئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here