عالمی ادارہ صحت کی اسٹریٹجی ایڈوائزری گروپ آف ایکسپرٹس یعنی ایس اے جی ای نےاکتیس مارچ کو کہا کہ چین کے سائنو فارم اور سائنو ویک کی پیش کردہ دو کووڈ-۱۹ ویکسینز کے متعلقہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی حفاظتی استعدکار عالمی ادارہ صحت کے معیار کو پورا کرسکتی ہے اور یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوں گی۔
ایس اے جی ای کے چیرمین علی جانڈرو کراوییوٹو نے اسی دن ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں چینی کمپنیوں کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی ویکسین عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ہیں یعنی ویکسین کی تاثیر کی شرح تقریباً پچاس اور بہتری کے ساتھ ستر فیصد تک پہنچتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کو امید ہے کہ اپریل کے اواخر سے پہلے متعلقہ ویکسینز کے استعمال کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔