چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے ڈائریکٹر جیانگ جیان حوا نے تیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں قابل تجدید توانائی کی ترقی اور استعمال کا پیمانہ دنیا میں پہلے نمبر پرہے۔
2020 کے اختتام تک چین میں قابل تجدید توانائی سےبجلی پیداوار کی نصب کردہ صلاحیت ترانوے کروڑ کلو واٹ تک جا پہنچی ، جو چین کی کل نصب کردہ صلاحیت کا42.4 فیصد بنتاہے۔ 2020 میں قابل تجدید توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار بائیس کھرب kW·h تک پہنچی ، جو پورے معاشرے میں بجلی کے استعمال کا 29.5فیصد بنتا ہے۔
جیانگ جیان حوا نے کہا کہ چین دنیا کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی کی مارکیٹ اور قابل تجدید توانائی سے متعلق سامان تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے مسلسل کوشش کررہا ہے۔ چین دنیا کی توانائی کے استعمال کی تبدیلی اور سرسبز ترقی کے لئے چین کی مصنوعات ، چینی دانش اور چین کی قوت پیش کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے اور ترقی پزیر ممالک اور علاقوں میں جدید اور سرسبز توانائی کی ٹیکنالوجی کے فروغ اور بی آر آئی کی تعمیر میں چینی دانش کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دی ہیں۔