فلکیاتی دور بین”چائنا اسکائی آئی” 31 مارچ کو دنیا کے لئے کھول دی گئی

0

دنیا کی سب بڑی اور حساس سنگل اپرچر ریڈیو ٹیلی اسکوپ “چائنا اسکائی آئی” 31 مارچ کو دنیا کے لئے بطور مشاہدہ گاہ کھول دی گئی ہے۔
چائنا اسکائی آئی نامی یہ دوربین 500 میٹر کروی ریڈیو دوربین ہے۔ اسے فاسٹ یا “ایف اے ایس ٹی” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دوربین اپنے قیام سے اب تک نہایت درست انداز میں کام کرر ہی ہے اور اب تک 300 سے زائد اجرام فلکی دریافت کر چکی ہے۔
بیجنگ وقت کے مطابق اکتیس مارچ 2021 کو دنیا بھر کے ماہرین فلکیات کو مشاہدات کے لئے درخواستیں پیش کرنے کا دعوت نامہ جاری کیا گیا۔ مشاہدے کے لئے آنے والے غیر ملکی ماہرین کے پہلے دستے کے لئے رجسٹرین 15 مئی تک جاری رہے گی۔ حتمی فہرست کا اعلان 20 جولائی کو کیا جائے گا۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم اورقومی فلکیاتی مشاہدہ گاہ کےڈائریکٹر چانگ چن نے واضح طور پر کہا کہ اب تک 170 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY