انتیس مارچ کی شام کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سری لنکا کے صدر گوٹا بایا راجا پاکسے کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کووڈ-۱۹ کی وبا کے بعد ، چین اور سری لنکا نے ایک دوسرےکی مدد کی ہے ، اور دونوں ممالک کے مابین دوستی میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ چین چین – سری لنکا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سری لنکا کے ساتھ باہمی تعلقات کی اسٹریٹجک سمت میں مشترکہ طور پر منصوبہ بندی کرنے اور چین سری لنکا تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کےلئے کام کرنے پر راضی ہے۔ چین وبا سے نمٹنے کے لئے سری لنکا کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا ، وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوا بازی اور تعلیم میں باہمی تعاون کو بتدریج ترقی دے گا ، اور تعاون کے نئے طریقوں اور شعبوں کی تلاش جاری رکھے گا۔ چین سری لنکا کے ساتھ کولمبو پورٹ سٹی اور ہمبنٹوٹا پورٹ جیسے اہم منصوبوں کو مستقل طور پر فروغ دینے ، اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے پر راضی ہے ، تاکہ سری لنکا کی معاشی بحالی اور وبا کے بعد پائیدار ترقی کے لئے مضبوط حمایت فراہم ہو سکے۔
گوٹا بایا راجا پاکسے نے سری لنکا کی جانب سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 100 ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئےسی پی سی کی تاریخی کامیابیوں کو سراہا۔ خاص طور پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں ، چین کی معاشی ترقی اور وبا کے خلاف جنگ میں حاصل کردہ کامیابیوں کی بڑی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا چین کی قیمتی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہے ، اور بنیادی مفادات کے امور پر ایک دوسرے کے موقف کی مضبوطی سے حمایت کرنے اور دونوں فریقین کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔