” دی لانسیٹ “نے چین کے ریکومبنینٹ پروٹین کی کووڈ -۱۹ ویکسین محفوظ اور موثر قرار دے دی

0

چین  نے ہنگامی استعمال کے لئےریکومبنینٹ پروٹین سب یو نٹ  کی کووڈ-۱۹ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ مرحلہ I اور مرحلہ II کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج حال ہی میں بین الاقوامی طبی جریدے “دی لانسیٹ · متعدی بیماریوں” میں شائع ہوئے ہیں ۔
 ریکومبنینٹ پروٹین سب یونٹ کووڈ-۱۹ ویکسین چینی اکیڈمی آف سائنسز کی  مائکروبیولوجی انسٹی ٹیوٹ اور  چین کے صوبہ آن ہوئی کی ایک بایوفرماسٹیکل کمپنی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہےاور رواں سال 10 مارچ کو ہنگامی استعمال کے لئے چین کے متعلقہ محکموں نے اس کی منظوری دی تھی۔ چینی اکیڈمی آف سائنسز کی انسٹی ٹیوٹ آف مائکروبیالوجی کے ایک محقق ڈائی لیان پان کے مطابق، ویکسین  کے محفوظ ہونے اور  امیونائزیشن صلاحیت کا اندازہ  لگانے کے لئے 18 سے 59 سال کی عمر کے کل 950 صحتمند بالغوں کو ویکسین کے دو  مرحلوں کے کلینیکل ٹرائل میں شامل کیا گیا ۔
نتائج سے پتہ چلا کہ ویکسین  محفوظ  ہے اور تاثیر بھی بہت اچھی ہے۔
فی الحال ، یہ ویکسین ازبکستان ، انڈونیشیا ، پاکستان اور ایکواڈور میں بین الاقوامی ملٹی سنٹر مرحلے III کے کلینیکل ٹرائلز سے گزر رہی ہے  اور یکم مارچ کو ازبکستان میں استعمال کیلئے
رجسٹرڈ کی گئی ہے ۔ابھی تک ، چین میں  مشروط طور پر 4 ویکسین فروخت کی جارہی  ہیں ، اور1 ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لئے منظور کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here