تیرہویں قومی عوامی  کانگریس کی مجلس قائمہ کا ستائیسواں اجلاس اختتام پزیر

0

تیرہویں قومی عوامی  کانگریس کی مجلس قائمہ کا ستائیسواں اجلاس  تیس تاریخ کوبیجنگ میں اختتام پزیر ہوا۔ اجلاس میں  نیے ترمیم شدہ بل ”  ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے  کے بنیادی قانون کا پہلا ضمیمہ برائے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کاانتخاب” اور “ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے  کے بنیادی قانون کا  دوسرا ضمیمہ برائے  قانون ساز کونسل کی تشکیل کا طریقہ اور رائے دہی کا طریقہ کار”  کو متفقہ طورپر پاس کیا گیا۔ صدر شی جن پھنگ  نے  چیئرمین کے آرڈر ز نمبر  75اور 76 پردستخط کئے اور جاری کئے ۔قومی عوامی  کانگریس کی مجلس قائمہ  کے صدر  لی زان شو نے  اختتامی تقریب کی صدارت کی۔  انہوں  نےکہا کہ  اجلاس میں  نیے ترمیم شدہ بل کی منظوری سے ہانگ کانگ سمیت تمام  چینی لوگوں  کا  اقتدار اعلیٰ، قومی سلامتی، ملک کی ترقی اور مفادات ، ہانگ کانگ کے آئینی  نظام   کے تحفظ کا مضبوط عزم اور اتفاق رائے کا اظہار ہوتا ہے۔
ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے دفتر نے تیس تاریخ کو ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے  کے بنیادی قانون کے  پہلے اور دوسرے ضمیمے سے   ہانگ کانگ کے موجودہ  انتظامی نظام کی خامیاں دور کرنے میں مدد ملے گی اور ایک ملک دو نظام کی پالیسی اور ہانگ کانگ پر محب الوطنوں کی حکمرانی ، ہانگ کانگ کے استحکام اور خوشحالی  کے لئے ٹھوس نظام کی ضمانت فراہم ہو گی۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے تیس تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس میں  اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انتخابی نظام کو بہتر بنانے کا مقصد  ہانگ کانگ کےآئینی تقاضوں اور ہانگ کانگ  کے حقیقی حالات کے مطابق  بتدریج  ایک جمہوری نظام قائم کرنا ہے  تاکہ ہانگ کانگ کے باشندوں کی وسیع اور متوازن سیاسی شراکت کی بہتر عکاسی کی جائے  اور معاشرے کے تمام طبقات ، شعبوں اور پہلوؤں کے مفادات کو بہترطور پر مدنظر  رکھتے ہوئے ہانگ کانگ کی انتظامی  کارکردگی ، ہانگ کانگ کےبنیادی مفادات اور دور رس ترقی کا تحفظ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہانگ کانگ کے نئے انتخابی نظام سے  اس خطے کے سیاسی ، سماجی ، قانونی اور تجارتی  ماحول  کو بہتر بنایا جائے گا  اور ہانگ کانگ  کی ترقی کا مستقبل مزید روشن ہو گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here