بعض مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے تصورات عالمی برادری کی نمائندگی نہیں کرسکتے، چین کے وزیر خارجہ وانگ ای

0

مقامی وقت کے مطابق اٹھائیس مارچ کو چین کے ریاستی کونسلر وانگ ای نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید سے بات چیت کی۔
انسانی حقوق کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ کسی اور ملک کی بجائے اسی ملک کے عوام کریں گے۔بعض مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے تصورات عالمی معیار کی نمائندگی نہیں کر سکتے ،دنیا کو ترقی پذیر ممالک کے تصورات کو بھی غور سے سننا چاہیئے تاکہ انسانی حقوق کی تعریف مزید مکمل اور متوازن ہو۔سیاسی و سماجی حقوق کے ساتھ جینے اور ترقی کے حقوق کو بھی اہمیت دی جانی چاہیئے،جمہوریت و آزادی کے ساتھ مساوات اور جائز ہونا بھی زیر غور آناچاہییے۔چین انسانی حقوق کی آڑ میں دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور انسانی حقوق کو سیاسی آلہ بنانے کی مخالفت کرتا ہے۔اگر بعض مغربی ممالک انسانی حقوق کے بہانے ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈالنے پر بضد رہیں ،تو انسانی تاریخ بہت بڑی نا انصافیوں سے دوچا ر ہوگی۔
عبداللہ بن زید نے کہا کہ کسی ملک کے انسانی حقوق کا جائزہ اسی ملک کے عوام کی خوشحالی و سلامتی سے لگانا چاہیے۔اپنے قدروں کو دوسروں پر مسلط کرنا جبر اور بالادستی ہے۔انسانی حقوق کی ترقی کے حوالے سے بہت سے ترقی پذیر ممالک سے غیرمناسب سلوک کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here