چین کی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام انتیس مارچ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ اقوام متحدہ چین کے ساتھ سنکیانگ کے دورے کے لئے صلاح مشورہ کر رہا ہے ۔کیا اس دورے کے حوالے سے کوئی شرائط یا پابندیاں ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان چاؤ لی جیان نے واضح کیا کہ سنکیانگ کا دروازہ ہمیشہ سے کھلا ہے ۔ہم اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دورہ سنکیانگ کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پہلے ہی انہیں سنکیانگ کے دورے کی دعوت دے رکھی ہے اور فریقین باہمی راطے میں ہیں ۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد جرم کے امکانات کی بنیاد پر نام نہاد تفتیش کی بجائے دونوں فریقوں کےمابین تبادلہ اور تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اس معاملے کو سیاسی جوڑ توڑ اور چین پر دباؤ ڈالنے کے لئےاستعمال کرنے کے مخالف ہیں۔