چین اور کیوبا کے رہنماؤں کے درمیان خطوط کا تبادلہ

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر  مملکت  شی جن پھنگ نے حال ہی میں کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری راؤل کاسترو اور  کیوبا کے صدر مملکت دیاز کینیل کے نام اپنے جوابی خطوط بھیجے ۔  انہوں نے چین کو غربت کے خاتمے میں جامع فتح پرمبارکباد دینے پر کیوبا کے رہنما ؤں  کا شکریہ ادا کیا۔
شی جن پھنگ نےکہا کہ چین اور کیوبا اچھے دوست ، اچھے کامریڈز اور عمدہ بھائی ہیں ۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کی روایتی دوستی میں روز افزوں اضافہ ہوا ہے ۔ کووڈ -۱۹ کی وبا کےخلاف  جنگ میں چین اور کیوبا نےایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے باہمی دوستی کو  مزید فروغ دیا ہے ۔چین  کیوبا کی سوشلسٹ  راہ   پر گامزن رہنے کی حمایت جاری رکھے گا اور چین-کیوبا تعلقات کو ایک نئی سطح پر آگے بڑھا ئے گا۔
 یاد رہے کہ  کچھ  دن پہلے  راؤل کاسترو  اور  دیاز کینیل  نے شی جن پھنگ کے نام خط  ارسال کیا ۔ انہوں نے کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی ، حکومت اور عوام کی جانب سے چین کو غربت کے خاتمےمیں  جامع  فتح پر گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کی اور  شی جن پھنگ کی سربراہی میں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت میں انتہائی غربت کے خاتمے میں چین کی عظیم کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ کیوبا چین کے ساتھ  دوستانہ تعاون کے تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here