شنہوا نیوز ایجنسی سے ملی اطلاعات کے مطابق امریکہ اور کینیڈا کی جانب سے سنکیانگ کی چند شخصیات اور اداروں پر 22 تاریخ کو غلط اور بے بنیاد الزامات پر یکطرفہ پابندیاں عائد کردی گئیں۔ جن کے جواب میں چین نے امریکہ اور کینیڈا کی چند شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
چین نے امریکی بین الاقوامی مذہبی آزادی کمیٹی کے چیئرمین منچن اور وائس چیئرمین پرکنز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ جونگ وان ہاؤ اور ایوان نمائندگان کی بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ارکان کے مین لینڈ چائنا، ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اسی کے ساتھ ، سنکیانگ سے متعلق امور پر چین کی خود مختاری اور مفادات کو سنجیدگی سے نقصان پہنچانے والے امریکی اہلکاروں پر چین کی سابقہ پابندیاں موثر رہیں گی۔ چینی حکومت کا قومی اقتدار اعلی ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کا عزم غیر متزلزل ہے۔
چین متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتحال کو سمجھیں ، اپنی غلطیاں درست کریں ، سنکیانگ سے متعلقہ معاملات پر سیاسی جوڑ توڑ بند کریں ، چین کے داخلی معاملات میں ہر طرح کی مداخلت بند کریں، اور غلط راستے پر مزید آگے بڑھنے سے گریز کریں ، بصورت دیگر وہ نقصان اٹھائیں گے۔