حال ہی میں چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے نان جنگ شہر میں معقدد مقامی حکومتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔
چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ رواں سال چینی معشیت اچھی طرح آگے بڑھ رہی ہےاور مستحکم طور پر بحال ہورہی ہے۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ معاشی ترقی کو معقول حد میں برقراررکھنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔روزگار ، عوامی معیار زندگی اور مارکیٹ کے شرکاء کی حفاظت کرنے والی پالیسی پرقائم رہنا چاہیے، مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے فنڈز کو براہ راست بنیادی سطح تک پہنچانے کو تیز کیا جانا چاہیے، چھوٹے کاروباری اداروں کی ٹیکس اور فیس کو کم کرنے والی پالیسی اور فنانسنگ لاگت کو کم کرنے والی پالیسی کو نافذ کیا جانا چاہیے۔ لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ روزگار کی وسعت، آمدن میں اضافے، قیمت میں استحکام اور حیاتیاتی ماحول کی بہتری پر عملدرآمد کی کوششوں کو تیز کیا جانا چاہیے۔
چینی وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات و کھلےپن کو وسعت دی جانی چاہیے اور مارکیٹ کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔مختلف علاقوں کو آر سی ای پی پر عمل درآمد کے لیے تیار ہونا چاہیے، اندرونی اور بیرونی منڈی کے رابطے کی بنیاد پر کھلے پن کو وسعت دی جانی چاہیے اورصنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنائی جانی چاہیے۔