چین کی جانب سے چند برطانوی افراد اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان

0

حالیہ دنوں برطانیہ نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے نام نہاد مسئلے کی آڑ میں جھوٹ اور غلط معلومات کی بنیاد پر متعلقہ چینی افراد اور اداروں پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی تھیں، جو عالمی قانون  اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی علانیہ خلاف ورزی  اور چین کے داخلی امور میں سنگین مداخلت ہے، اس اقدام سے چین اور برطانیہ کے تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے چین میں تعینات  برطانوی سفیر کو طلب کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مخالفت اور سخت مذمت کی گئی۔ چین نے جھوٹی اور غلط معلومات پھیلانے پر 9 برطانوی اہلکاروں اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، متعلقہ اہلکاروں اور اُن کے اہل خانہ  کو  چین (بشمول ہانگ کانگ اور مکاؤ) میں  داخلے کی اجازت نہیں ہے ،چین میں موجود ان کی املاک کو منجمد  کیا جائے گا ، اور چینی شہری اور ادارے  اُن کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہیں کر سکیں گے۔چین کو مزید اقدامات اٹھانے کا حق حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here