چین نےکووڈ-۱۹ویکسین کی تحقیق،ترقی اورپیداوارمیں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ چین کےوزیرصنعت وانفارمیشن ٹکنالوجی شیاؤیاچھنگ نےاس حوالےسےبات کرتےہوئےکہاکہ ویکسینوں کی روزانہ پیداواریکم فروری کی پندرہ لاکھ خوراکوں سےبڑھ کراس وقت پچاس لاکھ خوراکوں تک جاپہنچی ہیں،اورملک میں دس کروڑسےزائدخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ اطلاع کےمطابق پاکستان نےچینی ویکسینوں کی دس لاکھ سےزائدخوراکیں خریدی ہیں۔