سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کی امریکہ، برطانیہ، اور کینیڈا کی بلاجواز پابندیوں پر کڑی تنقید

0

بائیس مارچ کو ، امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا نے انسانی حقوق  کے بہانے چین کے سنکیانگ میں متعلقہ افراد اور اداروں پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

سنکیانگ کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسی وحشیانہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی صریح  خلاف ورزی اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ، ان اقدامات سے سنکیانگ کے استحکام اور ترقی میں خلل ڈالنے کے مذموم عزائم بری طرح بے نقاب ہوئے ہیں۔ سنکیانگ  کے عوام اس کی سخت مخالفت اور شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سنکیانگ کی مستحکم ترقی کی کامیابیاں عیاں ہیں۔ 2018 کے بعد سے ، اقوام متحدہ کے عہدیداروں ، چین میں غیر ملکی سفیروں ، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ ، جنیوا میں متعلقہ ممالک کے مستقل نمائندوں سمیت 100 سے زائد ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1،200 سے زائد  افراد نے  سنکیانگ کے دورے کیے ہیں اور انہوں نے انسداد دہشت گردی ، انسداد  انتہا پسندی اور انسانی حقوق کے تحفظ میں چین کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔

دنیا کے بہت سارے ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صدر اور انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو مشترکہ طور پر خطوط ارسال کیے ہیں ، اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے ، شہریوں کے مذہبی عقائد  کی آزادی کے تحفظ ، معاشی ترقی  ، اور لوگوں کے معاش کو بہتر  بنانے سمیت دیگر امور میں سنکیانگ کی  کامیابیوں کو سراہا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں ، 80 سے زائد ممالک نے مشترکہ یا انفرادی بیانات کی صورت میں سنکیانگ سے متعلق امور پر چین کے جائز موقف کے لئے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

تاہم ، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا  میں چین مخالف قوتیں سنکیانگ کے تمام نسلی گروہوں کے 25 ملین سے زائد لوگوں کی مشترکہ آواز کو  یکسر نظر انداز  کرتے ہوئے چند جھوٹے عناصر  کے بل بوتے پر سازش کر رہی ہیں ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے انہیں حقائق کی پرواہ نہیں ہے ، بلکہ ایسے عناصر سنکیانگ سے وابستہ امور  کو سیاسی رنگ دینے ، سنکیانگ کی سلامتی اور استحکام کو ٹھیس پہنچانے  اور چین کی ترقی  کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی  کرنےکے خواہش مند ہیں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here