چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات

0

چوبیس مارچ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک پیغام میں اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے  کووڈ۔۱۹ سے متاثر ہونے پر عمران خان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ چین کووڈ۔۱۹ کو شکست دینے کے لئے  پاکستان کے ساتھ  ہمیشہ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔ رواں سال 2021 چین اور پاکستان کےمابین سفارتی تعلقات کے قیام کا سترواں سال ہے۔ میں چین اور پاکستان کے تعلقات کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر مزید قریبی چین – پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا اور دونوں  ممالک کے عوام تک ثمرات پہنچائے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here