بائیس تا پچیس مارچ چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ فوجین کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے ترقی کے نئے ڈھانچے کی تشکیل میں نئے ثمرات کے حصول کے لیے کوششوں پر زور دیا۔انہوں نےاصلاحات و کھلے پن کو فروغ دینے ،سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت کاری بڑھانے اور انسداد وبا اور اقتصادی و سماجی ترقی کو متوازن طور پر فروغ دینے پر زور دیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے نیشنل پارک،چائے کے باغ،ثقافتی تحفظ کے ادارے، ہسپتال،دیہات ،صنعتی ادارے اور اسکول کا دورہ کیا۔
چوبیس مارچ کو جناب شی جن پھنگ صوبہ فو جین کے شہرفو جوکے دورے کے دوران فو گوانگ کمپنی تشریف لائے۔ کمپنی کےملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے ، شی جن پھنگ نے کہا کہ:ہمارا “14 واں پانچ سالہ منصوبہ” ملک کا ترقیاتی منصوبہ ہے،جس کوآگے بڑھانے کے لئے انوویشن پر انحصار کرنا ہو گا۔جدید رجحانات کی پیروی کرنی چاہیے مگر ہمیشہ دوسروں کی پیروی کرنا مناسب نہیں ہے ۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ کون مواقع سے فائدہ اٹھا پاتا ہے۔ملک ایسے تمام افراد کی حمایت کرتا ہے جن کے پاس احساس ذمہ داری ہے ، ہدف کی تکمیل کا احساس ہے اور کام کرنے کی اہلیت ہے۔ ملک کو جدت کے اعتبار سے آگے بڑھانے میں اپنا کردارادا کرنا نہایت اہم ہے۔