چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کاچائنا ترقیاتی فورم کےسالانہ اجلاس میں شریک غیر ملکی نمائندوں سے تبادلہ خیال

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بائیس تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویڈیو لنک کے ذریعے چائنا ترقیاتی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک غیر ملکی نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ تقریب میں فارچون 500کمپنیوں کے سربراہان ، بین الاقوامی شہرت یافتہ تعلیمی تحقیقی اداروں کےماہرین اور  اسکالرز ، اور اہم بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ سال کووڈ-۱۹  وبا کے شدید اثرات کے تناظر میں، چینی صدرشی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں سخت کوششوں کے بعد چینی معیشت میں مثبت شرح نمو حاصل ہوئی ہے۔ ہم نے رواں سال جی ڈی پی کے لیے 6 فیصد سے زائد کا ہدف طے کیا ہے جس میں  معاشی بحالی کی موجودہ صورتحال ،عالمی معیشت کی غیر یقینی صورتحال اور آئندہ برس کے ہدف  کومد نظر رکھا گیا ہے۔ہم بنیادی معاشی صورتحال کو مضبوط بنانےپر توجہ دیں گے۔مستحکم ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے ، ہمیں ترقیاتی معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے اور اعلیٰ معیار کی حامل ترقی کے حصول کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی ۔اس کے لئے وافر روزگار ، رہائشیوں کی آمدنی میں مستقل اضافہ، اور  فطری ماحول میں مستقل بہتری کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ معاشی ڈھانچے میں مزید اصلاحات اور کارکنوں کی پیداواری صلاحیت میں مسلسل بہتری کو فروغ دیا جائے گا۔
لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین کی ترقی کا واحد راستہ کھلا پن ہے۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیرالطرفہ کھلے پن کے ذریعے باہمی مفادات ، کثیرالطرفہ مفادات اور مشترکہ مفادات کے لیے کوشش کرئے گا۔
اجلاس میں غیر ملکی نمائندوں نے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو بھرپور سراہا اور کہا کہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن سے نئے مواقع میسر آئیں گے ، اور وہ  باہمی مفادات کے حصول کے لیے چینی مارکیٹ کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here