چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ فو جین کے دورے کے دوران تیئیس تاریخ کو سماجی بہبود سے وابستہ امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی طبی اور صحت کے نظام میں اصلاحات ، دیہی علاقوں کی ترقی اور دیگر متعلقہ امور کے جائزے کے لیے مقامی ہسپتال ،گاؤں ، اور دیہی حکومتی ادارے کا دورہ کیا ۔
شی جن پھنگ نے شا شین کاونٹی کے رورل پراپرٹی رائٹس ایکسچینج سنٹر میں ، جنگلاتی ملکیتی نظام میں اصلاحات کے امور کا معائنہ کیا ۔جناب شی جن پھنگ نے 2002 میں صوبہ فو جین میں اپنی تعیناتی کے دوران اعلیٰ رہنما کی حیثیت سے خاص طور پر جنگلاتی نظام میں اصلاحات کے لیے رہنمائی کی تھی۔اس سے نہ صرف ماحولیات کا تحفظ کیا گیا ہے ، بلکہ مقامی لوگ “درختوں کی کٹائی کے بغیر خوشحالی” کے راستے پر گامزن ہوئے ہیں۔