چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے یومِ پاکستان کےموقع پر مبارکباد

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تئیس مارچ کو پاکستان کے صدر عارف علوی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں 81 ویں یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین۔ پاکستان چاروں موسموں کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اعلیٰ درجہ برقرار رکھے ہوئے ہے ،  چین- پاک اقتصادی راہداری اعلیٰ معیار کی حامل ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ کووڈ-۱۹ کے تناظر میں چین اور پاکستان باہمی حمایت اور قریبی تعاون کررہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو مزید فروغ ملا ہے۔ میں چین-پاک تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہوں اور صدر علوی کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا خواہاں ہوں کہ چین-پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبہ جات میں دوستانہ تبادلے اور تعاون کو جامع طور پر مضبوط بنایا جائے اور نئے عہد میں قریبی چین- پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔
اسی دن چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں  81ویں یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دی۔ 
لی کھہ چھیانگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین۔پاک چاروں موسموں کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا سازگار ترقیاتی رجحان برقرار ہے۔چین – پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس وقت سی پیک اعلیٰ معیار کی حامل ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ  مل کر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مضبوطی کے لیے کوششوں کا خواہاں ہوں تاکہ دونوں ممالک اور عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی  اپنے پاکستانی ہم منصب  شاہ محمود قریشی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں  81ویں یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY