کیا چین امریکہ مذاکرات کے بعد روسی وزیر خارجہ کا دورہ چین”خصوصی انتظام” ہے؟ چین کی وزارت خارجہ کا جواب

0

بائیس مارچ کو چین کی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نےترجمان ہوا چھون اینگ سے سوال کیا کہ کیا روسی وزیر خارجہ لاوروف کا دورہ چین اینکرج میں چین امریکہ اعلی سطح اسٹریٹجک مذاکرات کے بعد “خصوصی انتظام” ہے ؟
ہوا چھون اینگ نےسوال کے جواب میں کہا کہ دراصل سفارتی تعلقات میں کسی دورے سے قبل دو فریقوں نے بات چیت سے طے کیا ہے ۔ چین اور روس بنیادی طور پر انتہائی قریبی شراکت دار ہیں ، اور دونوں نے ہر سطح پر قریبی تبادلے برقرار رکھے ہیں۔ چین ، روس اور امریکہ ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بھی مستقل رکن ہیں ، اور تینوں پر عالمی امن اور سلامتی کے لئے اہم ذمہ داریاں عائد ہیں۔ چین روس تعلقات کا فروغ کسی خاص ملک کے خلاف نہیں ہے ، ہمارے تعلقات کھلے اور دیانتدارانہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here