چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا کولمبیا کے عوام کیلئے ویڈیو پیغام

0

چین کی جانب سے کولمبیا کو فراہم کی جانے والی ویکسینوں کی تیسری کھیپ بیس تاریخ کو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا پہنچی ۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈوک مارکیز کی درخواست پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کولمبیا کے عوام کیلئے ویڈیو پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقصد نیک اور ایک ہو تو بڑے بڑے پہاڑ اور سمندر بھی رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔ وسیع و عریض بحرالکاہل چین اور کولمبیا کے عوام کی گہری دوستی کے راستے میں حائل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ اکیالیس برسوں میں چین کولمبیا تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اور چین کولمبیا کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے ۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ اچانک رونما ہونے والی کووڈ -۱۹ وبا کے تناظر میں دونوں ممالک نے اتحاد اور قریبی تعاون کا مظاہرہ کیا ہے ۔
دریں اثنااسی دن صدر ڈوک نے ایک خصوصی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ اور چینی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہے ۔
چینی کمپنی سائنوویک کی تیار کردہ  کووڈ -۱۹  ویکسین  کی ایک نئی کھیپ بیس تاریخ کو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا پہنچ گئی ۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈوک  مارکیز نے  وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چین کی “فوری اور عملی” حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ 
ڈوک نے بیس تاریخ کو  ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ویکسین کی موجودہ کھیپ ملک بھر میں تقسیم کی جائے گی تاکہ آبادی کی ستر  فیصد سے زائد کو ویکسین لگوانےکا مقصد  پورا ہو جائے ۔ اس سے قبل سائنو ویک کی تیارکردہ ویکسین کی متعدد کھیپیں کولمبیا پہنچ  چکی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here