تھائی لینڈ کی حکومت کی جانب سے چین سے خریدی گئی کووڈ – 19 ویکسین کی دوسری کھیپ بیس تاریخ کو تھائی لینڈ پہنچ گئی ۔
تھائی لیند کی وزارت صحت کے متعلقہ اہل کار کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ وبا پر قابو پانےکے لیے چین سے مزید ویکسین خریدے گا ۔ تھائی لینڈ کی وزارت صحت اور چینی کمپنی سائنو ویک کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت ویکسین تین کھیپوں کی صورت میں تھائی لینڈ کے حوالے کی جا رہی ہیں ۔ پہلی کھیپ چوبیس فروری کو پہنچا دی گئی تھی جبکہ تیسری کھیپ اپریل میں پہنچ جائے گی ۔ مذکورہ اہل کار کے مطابق
تھائی لینڈ چینی ساختہ ویکسین کی خریداری جاری رکھے گا اور مزید خریدی جانے والی ویکسین مئی میں تھائی لینڈ پہںچے گی ۔