بیس مارچ کو امریکہ کی سیمیکنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیرمین جان نیو فر نےچین کے اعلی سطحی ترقیاتی فورم کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ قومی سلامتی کو تحفظ پسندی کا بہانہ نہیں بننا چاہیئے۔ مختلف حکومتوں کو قومی سلامتی کے بہانے صنعت پر پابندی لگانے پر احتیاط سے غور کرنا چاہیئے تاکہ دنیا میں سیمیکنڈکٹر انڈسٹری کو ڈی کپلنگ کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے گا۔
جان نیو فر نے کہا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے حکومت کو واضح پالیسی ڈھانچہ بنانا چاہیئے تاکہ قومی سلامتی سے حقیقی تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی پر پابندی عائد کی جائے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صنعتی حلقوں سے مذاکرات کرے تاکہ کم سے کم مصنوعات پابندی کی ضد میں آئیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈی کپلنگ سے سیمیکنڈکٹر انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نےسیمیکنڈکٹر انڈسٹری کے صنعتی چین کے تحفظ کی اپیل کی۔