امریکی وقت کے مطابق اٹھارہ سے انیس مارچ تک چین امریکہ اعلی سطحیٰ اسٹریٹجک مذاکرات منعقد ہوئے جس کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کےدفتر کے ڈائریکٹر یانگ جے چھی ، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نےچینی میڈیا سے بات چیت کی ۔
یانگ جے چھی نے کہا کہ مذاکرات باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ کے لیے مفید رہے۔کچھ مسائل پر اہم اختلافات بدستور موجود ہیں۔چین اپنی قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی مضبوطی سے حفاظت کرے گا۔ چین کی ترقی کو نہیں روکا جا سکتا ۔ہمیں امید ہے کہ دونوں فریق مختلف شعبوں میں روابط، تبادلے اور بات چیت کو مضبوط بنائیں گے۔ دونوں فریقوں کو عدم تنازعہ ، عدم تصادم ، باہمی احترام اور جیت جیت کے تعاون کےاصولوں کے مطابق چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینا چاہئے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین پرخلوص اندا ز میں مذاکرات میں شرکت کر رہا تھا ۔لیکن مذاکرات کی بنیاد باہمی احترام ہونا چاہیئے۔چین کو امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا،خاص کر ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم تحفظات کا احترام کرے گا۔اس بنیاد پر امریکہ سے بات چیت کے لیےچین کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔