اقوام متحدہ میں چینی نمائندے کی امریکہ اوربرطانیہ سے اپنے ملکو٘ں میں نسل پرستی اور نسلی امتیاز ختم کرنے کی اپیل

0

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےچھیالیسویں اجلاس میں “ڈربن اعلامیہ اور ایکشن پروگرام” پر عام مباحثہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ کے دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے نمائندے چھین شو نے خطاب کرتے ہوئےامریکہ اور برطانیہ  سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کےاندر نسل پرستی اور نسلی امتیازکے سنگین  مسائل کو حل کریں۔
چھین شو نے کہا کہ امریکہ نے اس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وہ نسل پرستی اورنسلی امتیاز کے سنگین مسائل سے درست  انداز میں نمٹےگا۔ تاہم صرف یہ کہنا  کافی نہیں ہے، اس پر عمل درآمد زیادہ اہم ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ امریکہ بین الاقوامی سطح پر نسلی امتیاز کے خاتمے کے نصب العین کے لیے خدمات سرانجام دے گا، اور “ڈربن اعلامیہ اور ایکشن پروگرام”پر موثر طور پر عمل درآمد کے لیے بھر پور کوشش کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ چھین شو نے کہا کہ ہم برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور متعلقہ یورپی یونین کے ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ  نسل پرستی اور نسلی امتیاز  کے  سنگیں مسائل کو حل کرنے کے  لیے مؤثر اقدامات کریں۔
 
ایک اور اطلاع کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق، انیس تاریخ کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلی سطحی اہل کار مشیل بیترلی اور متعدد ممالک نے انسانی حقوق کونسل کے چھیالیسویں اجلاس میں “ڈربن اعلامیہ اور ایکشن پروگرام” پر عام بحث میں مغربی ممالک میں  پائی جانے والی نسل پرستی اور نسلی امتیاز پر تنقید کی۔ مشیل بیترلی نے افریقی نژاد شہریوں کے خلاف نسلی امتیاز اور پولیس  تشدد پر انسانی حقوق کونسل کی قرارداد پر رپورٹ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ جارج فلائیڈ کے قتل کے 10 ماہ کے بعد اس کیس کی سماعت کا آغاز ہوا۔ اور بہت سے افریقی نژاد شہریوں کی اموات سے متعلق کیسوں کا مقدمہ ابھی تک عدالت نےنہیں چلایا ہے. اس وقت بھی  افریقی نژاد شہریوں  کے خلاف  پولیس  تشدد اور نسلی امتیاز  کو روا رکھا جارہا ہے۔ اس مسئلے کو نظامی اصلاحات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔
پاکستان نےاسلامی تعاون تنظیم کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلم کمیونٹیوں کے خلاف امتیازی سلوک سے متعلق بعض یورپی ممالک کے رویے پر تنقید کی . ایران نے بعض یورپی ممالک کی جانب سے  ذرائع ابلاغ کے ذریعے  مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here