چین اور امریکہ کے درمیان اس وقت امریکی ریاست الاسکا میں اعلی سطحی اسٹریٹجک مذاکرات جاری ہیں ۔ اس حوالے سے چینی وفد کے ایک عہدہ دار نے انیس تاریخ کو مذاکرات کے آغاز کے موقع پر کہا کہ چینی وفد امریکی دعوت پر مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے ،چین نے فریقین کے درمیان طے شدہ ایجنڈے کی روشنی میں مخلصانہ طور پر مذاکرات کی تیاریاں کی ہیں لیکن امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف غیر معقول اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔
امریکہ نے مذاکرات کے آغاز میں طے شدہ ایجنڈے سے انحراف کرتے ہوئے چین کی قومی اور خارجہ پالیسیوں پر غیر معقول حملے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی فعل اخلاقی طور پر مہمانوں کے احترام اور سفارتی آداب کے خلاف ہے ۔ چین نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔