وزیر اعظم عمران خان نے چین کی سائنوفارم ویکسین لگوائی

0

را عظم پاکستان جناب عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے 18 تاریخ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم نے اسی روز اسلام آباد میں چائنا نیشنل فارما سیوٹیکل گروپ کی تیار کردہ نوول کورونا وائرس ویکسین لگوالی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے  جاری کردہ بیان کے مطابق،  عمران خان نے اسی دن کہا کہ پاکستان اس وقت وبا کی تیسری لہر کا شکار ہے ، اور عوام کو انسداد وبا  کے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنا چاہئے۔قبل ازیں ، پاکستانی وزارت صحت  نے تصدیق کی تھی کہ صدر پاکستان ، عارف علوی نے  پندرہ تاریخ کو  اسلام آباد میں چین کے سائنوفارم گروپ  کی تیار کردہ  ویکسین لگوائی ہے۔

چین سے  ویکسین موصول ہونے کے بعد ، فروری کے اوائل میں پاکستان نے ویکسینیشن کا آغاز کرد یا تھا۔ 10 مارچ کو ، پاکستان نے  60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ویکسینیشن مہم شروع کررکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here