غیر ملکی سرمایہ کاری کے حفاظتی جائزے کے اقدامات عام غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ چین کی وزارت تجارت

0

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان ، گاؤ فنگ نے 18 تاریخ کو منعقدہ معمول کی پریس کانفرنس میں کہا  کہ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سکیورٹی جائزوں کا نفاذ بین الاقوامی سطح پر قبول  عمل ہے۔ چین کی “غیر ملکی سرمایہ کاری کے حفاظتی جائزے کے اقدامات” پر عمل درآمد عام غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالے گا۔ 

گاؤ فنگ نے کہا کہ  اس وقت  دنیا کی بڑی معیشتوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے حفاظتی جائزے کے نظام کو قائم کیا ہے یا ان میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے “سلامتی جائزے کے اقدامات” جو چین نے حال ہی میں  نافذ کئے ہیں ، وہ چین کی معیشت کی مستحکم اور صحت مند ترقی اور کھلے پن کے عمل کے لئے ایک ضروری ضمانت ہے۔

یہ عمل  چین میں طویل مدت سے  غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری اداروں کی بہتر ترقی کے لئے سازگار ہے ۔گاؤ فنگ نے مزید  کہا کہ مذکورہ”اقدامات” میں سیکیورٹی جائزے کے پیمانے  کو واضح طور پر طے کیا گیا ہے ، جس میں بنیادی طور پر دو پہلو شامل ہیں: پہلا ، فوجی صنعت میں سرمایہ کاری ، فوجی  تنصیبات کے قریب علاقوں  میں سرمایہ کاری۔ دوسرا،اہم زرعی مصنوعات ، اہم توانائی اور وسائل سمیت 9 شعبوں میں سرمایہ کاری  اور متعلقہ کاروباری اداروں کا اصل کنٹرول حاصل کرنے والی غیرملکی سرمایہ کاری ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here