امریکہ میں چینی سفیر کا چین-امریکہ اعلی سطحی مذاکرات کے حوالےسے میڈیا کو انٹرویو

0

سترہ تاریخ کو امریکہ میں چینی سفیر ثوئی ٹھیان کائی نے اینکریج میں چین اور امریکہ کے درمیان اعلی سطحی اسٹریجک مذاکرات کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ چین اور امریکہ کے درمیاں اینکریج میں اعلی سطح اسٹریجک مذاکرات کا انعقاد بائیڈن انتظامیہ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بالمشافہ بات چیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین ان مذاکرات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ا ن کیلئے خوب تیاری کی ہے۔لیکن ہم یہ توقع نہیں کرتے کہ ایک بات چیت سے  تمام مسائل کو حل کیا جاسکتاہے ۔ لہذا اس بات چیت سے بہت زیادہ توقعات نہیں ہیں . مجھے امید ہے کہ یہ ایک آغاز ہوسکتا ہے. دونوں اطراف  تعمیری، دیانتدارانہ اور معقول مذاکرات اور مواصلاتی عمل کا آغازکر سکتی ہیں. اگر ایسا ہوتا ہے، تو میں سمجھوں گا بات چیت کامیاب رہی ۔
چینی سفیر نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں کسی بھی ممالک کے درمیان بات چیت کی بنیاد مساوات اور باہمی احترام ہے۔ ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تائیوان سے متعلق امور، چین کے کلیدی مفادات سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے سمجھو تے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم بات چیت کے دوران اس  موقف کا کھل کر اظہار کریں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here