حال ہی میں مکمل دانشورانہ املاک کے حقوق کی حامل چینی تحقیقیٹیم کی تیار کردہ انسداد کووڈ۱۹ کی اینٹی باڈی دوا کی یورپی یونیناور امریکہ میں ہنگامی استعمال کی منظور ی دی گئی ہے ۔چینی آر اینڈ ڈی ٹیم کی ممبر محترمہ یان جن ہوا نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین کے تیار کردہ انسداد کووڈ۱۹ کی اینٹیباڈی دوا کے محفوظ اور موثر ہونے کو پوری طرح عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا ہے، اور یہ چین کی تخلیق کردہ ادویات کا عالمیمارکیٹ میں داخلے کا نیا تجربہ ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف مائکروبیالوجی سے پتہ چلا ہے کہ یورپی میڈیسن ایجنسی نےحال ہی میں یورپی یونینکے ممبر ممالک کو مونوکلونل مائپنڈوں نامی دو اینٹی باڈی دواوں LY-CoV555 اور LY-CoV016 کے ذریعے کووڈ–۱۹ کے علاج کی اجازت دی ہے جس کو کاک ٹیل تھراپی بھی کہا جاتا ہے۔ان میں سے LY-CoV016 دوا کو چائنا انسٹی ٹیوٹ آفمائکروبیاولوجی اور چینی دوا ساز کمپنی ٹاپ الائنس نے مشترکہ طورپر تیار کیا ہے۔ اس سے قبل ، امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشننے فروری کے شروع میں امریکہ میں اس تھراپی سے متعلقدواوں کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔