سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں ،سنکیانگ کی ویغور خواتین

0

چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں ویغور خواتین کی نمائندگان نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے سنکیانگ میں ویغور خواتین کی خوشحالی کا تذکرہ کرتے ہوئے مغربی میڈیا  کی سنکیانگ سے متعلق بے بنیاد اور گمراہ کن رپورٹنگ کی تردید کی۔

خواتین نمائندگان نے کہا کہ سنکیانگ میں تمام لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے، تمام نسلی گروہوں کے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں اور اتحاد و یکجہتی سے ترقی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند مذموم عناصر کو سنکیانگ میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے حربے ترک کرنے چاہیے۔ انہوں نے دنیا بھر سے تمام افراد کو دورہ سنکیانگ کی دعوت دی تاکہ خوشحالی کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ خواتین نمائندگان نے بتایا کہ سنکیانگ میں تعلیمی و فنی اداروں سے تربیت یافتہ افراد پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہیں جس سے انہیں حصول روزگار میں نمایاں مدد ملی ہے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here