چین کا 14واں پنج سالہ منصوبہ مرکزی حکومت کی ہانگ کانگ کے لیے بھرپور حمایت کامظہرہے،ہانگ کانگ کی سیکرٹری انصاف

0

چودہ تاریخ کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی سیکرٹری انصاف زینگ رو حوا  کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کا 14واں پنج سالہ منصوبہ  مرکزی حکومت کی ہانگ کانگ کے لیے بھرپور حمایت کا مظہر ہے۔  مضمون میں کہا گیا ہے کہ  چین کےچودہویں پنج سالہ منصوبے میں ہانگ کانگ کے طویل المدتی استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی مرکزی حکومت ہانگ کانگ میں مستقل استحکام کی حمایت کرتی ہے ۔ 14واں پنج سالہ منصوبہ آئندہ ہانگ کانگ  کی ترقی کے لیے سمت کا تعین کرتا ہے۔مضمون کے مطابق چین کےچودہویں پنج سالہ منصوبے میں ہانگ کانگ کا کردار ایک ملک دو نظام کی پالیسی پر مبنی ہے  جس میں ملکی ضروریات کو ہانگ کانگ کی نمایاں خصوصیات سے منسک کرنے اور مرکزی حکومت کی حمایت اور ہانگ کانگ کی کوششوں میں ہم آہنگی کو اہمیت حاصل ہے۔ اس سے ہانگ کانگ کی فوقیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا ، ہانگ کانگ ، گریٹر بے ایریا نیز ملک کی ترقی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے گا۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ کے بعد ، ہانگ کانگ کی سماجی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ ہانگ کانگ کا محکمہ انصاف ، قانون سازی سمیت دیگر شعبہ جات میں چائنیز  مین لینڈ کے ساتھ مزید تعاون کرے گا اور ملک کی ترقی میں اپنی خدمات سر انجام دے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here