عالمی ماہرین کی جانب سے ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں بہتری کےفیصلے کی پزیرائی

0

حال ہی میں چین کے اعلیٰ ترین با اختیار ادارے کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام میں بہتری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عالمی ماہرین کے نزدیک یہ فیصلہ چین کے قومی اقتدار اعلیٰ کے تحفظ اور ہانگ کانگ کی طویل المدتی خوشحالی کی ضمانت کے لیے لازمی اقدام ہے۔
 فرانسیسی مبصر پیریمونی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں” ایک ملک دو نظام ” کی پالیسی اپنائی گئی ہے ، اس کی بنیاد ایک چین ہے ۔ ہانگ کانگ میں سلامتی کی ضمانت اور انتخابی نظام کی بہتری کی بدولت محب وطن شہریوں کو  ہانگ کانگ میں چین مخالف قوتوں کے خلاف قانونی تحفظ ملے گا۔ چین میں مقیم میکسیکو کے سابق سفیر لی زی وین نے کہا کہ ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں بہتری ہانگ کانگ کے استحکام اور ترقی کے لیے مفید  ثابت ہو گی ۔ انہوں نے اس فیصلے کو دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہانگ کانگ کا مستقبل مستحکم اور روشن ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here