ہانگ کانگ کےانتخابی نظام میں بہتری سےشاندارثمرات کاحصول ممکن ہوگا

0

چینی حکام نےبارہ تاریخ کوایک پریس کانفرنس میں چین کےاعلیٰ ترین بااختیارادارےکی جانب سےہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےکےانتخابی نظام میں بہتری کےفیصلےسےمتعلق چینی اورغیرملکی میڈیاکوبریف کیا۔ ہانگ کانگ میں گزشتہ برس قومی سلامتی قانون کی تشکیل اورنفاذسےلےکراب ہانگ کانگ کےانتخابی نظام کی بہتری تک،چین کےاعلیٰ ترین بااختیارادارےکےیہ دوبڑےاقدامات ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےمیں سیاسیاست حکام اورموئثرحکومتی گورننس کےلئےقانونی طورپرسازگارہیں۔ ان سےچین مخالف قوتوں کواقتدارپرقابض ہونےسےروکاجاسکےگا،بیرونی قوتوں کوہانگ کانگ کےامورمیں مداخلت سےبازرکھاجاسکےگا،تاکہ چین کی قومی خودمختاری،سلامتی اورترقیاتی مفادات کامؤثرتحفظ کیاجاسکے۔

ہانگ کانگ کےشہری چین کی قومی عوامی کانگریس کےاس فیصلےکاخلوص دل سےخیرمقدم کرتےہیں۔ ہانگ کانگ ریسرچ ایسوسیایشن کےایک سروےمیں شامل تقریباً 70 فیصدشہریوں نےانتخابی نظام میں بہتری کےفیصلےکی حمایت کی ہے۔

چین کےدواجلاسوں کےدوران،ہانگ کانگ سےتعلق رکھنےوالےاین پیسی نمائندگان کےخیال میں ہانگ کانگ کےشہری اورمین لینڈچائناکےباشندوں سمیت عالمی سرمایہ کارسیاسی طورپرشفاف اورمعاشرتی طورپرمستحکم ہانگ کانگ کاخیرمقدم کریںگےاوریہ “اورینٹلپرل” مزیدشاندارثمرات کاحامل ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here