چین اورامریکہ کےدرمیان اعلیٰ سطح کےاسٹریٹجک مذاکرات اٹھارہ مارچ سےشروع ہورہےہیں۔ دوروزہ مذاکرات میں چین کی نمائندگی چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےامورخارجہ دفترکےسربراہ یانگ جےچھی اوروزیرخارجہ وانگ ای کریںگےجبکہ امریکی وفدمیں وزیرخارجہ اینٹنیبلنکن اورصدرکےمعاون برائےقومی سلامتی امورجیکسلیوان شامل ہوںگے ۔ یہ نئی امریکی حکومت کی تشکیل کےبعد دونوں ممالک کےمابین پہلےبراہراست مذاکرات ہوںگے۔ چینی ماہرین نےاس پیشرفت کوعمدہ آغازقراردیتےہوئےکہاکہ مذاکرات کی بدولت باہمی ہم آہنگی اورتعاون میں اضافےکاامکان ہے۔ چینی وزارت خارجہ کےترجمان چاولی جیان نےبارہ تاریخ کواپنےبیان میں امیدظاہرکی کہ فریقین مشترکہ تشویش کےامورپرکھلاتبادلہ خیال کرسکیںگےاورچین بھی اپنےموقف کاواضح اظہارکرےگا۔ دونوں فریقوں کوایک دوسرےکی پالیسیوں کادرستادراک کرتےہوئےباہمی ہم آہنگی کےفروغ سےاختلافات سےنمٹناچاہیےاورچین-امریکہ تعلقات کومعمول پرواپس لاناچاہئے۔