گیارہ مارچ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس میں ” قومی عوامی کانگریس کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے میں انتخابی نظام کی بہتری کے حوالے سے فیصلے ” کی منظوری دی گئی۔اسی روز ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں نے قومی عوامی کانگریس کے فیصلے کی حمایت کے لیے ایک تنظیم قائم کرنے کا اعلان کیا۔ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں نے قومی عوامی کانگریس کی جانب سے ہانگ کانگ میں انتخابی نظام کی بہتری کے لیے اپنا فرض ادا کرنے کی بھرپور حمایت کرنے کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ تنظیم اپریل کے وسط تک آن لائن اور آف لائن طریقے سے ہانگ کانگ کے شہریوں کے دستحط جمع کرنے کی کوشش کرے گی۔
تنظیم کے متعدد کنوینرز نے کہا کہ محب وطن افراد کی ہانگ کانگ کی حکمرانی ایک ملک دو نظام کی حقیقی روح کی عکاس ہے۔ہانگ کانگ میں انتخابی نظام کی بہتری سے سماجی تنازعات کو کم کرنے، ہانگ کانگ کے سماجی استحکام اور خوشحالی برقرار رکھنے کو مدد ملے گی۔