بین الاقوامی اولمپک کمیٹی چین کی تیار کردہ ویکسین خریدے گی

0

مقامی وقت کے مطابق 11 مارچ کو ، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چیرمین تھامس باک نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے 137 ویں کل رکنی اجلاس میں اعلان کیا کہ ٹوکیو اولمپکس اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے شرکاء کو چین کی تیار کردہ ویکسینز فراہم کی جائیں گی۔
تھامس باک نے کہا کہ اس وقت متعدد ممالک اور علاقوں کے اولمپک وفود کو کووڈ-۱۹ ویکسین لگائی گئی ہے ، اور کچھ ممالک اور علاقوں نے اپنے وفود کو ویکسین فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ، چینی اولمپک کمیٹی نے بھی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو تجویز پیش کی ہے کہ چین 2020 ٹوکیو اولمپکس اور 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والوں کو ویکسین فراہم کرنے کیلئے تیارہے۔
تھامس باک نے اس حوالے سے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ان ویکسینوں کی ادائیگی کرے گی۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اس تجویز پر چینی اولمپک کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ، جو واقعی اولمپکس میں یکجہتی کے جذبے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here