امید ہے چین چودہویں “پانچ سالہ منصوبے” کےدوران مزید کامیابیاں حاصل کرے گا، غیرملکی سفارت کار

0

تیرہویں چینی قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں اختتام کو پہنچا۔ اجلاس میں قومی معیشت اور سماجی ترقی سے متعلق چودہویں “پانچ سالہ منصوبے” اور دو ہزار پینتیس وژن اہداف کے خاکے کی قرارداد کی منظوری دی گئی ۔
چین میں متعدد ممالک کے سفارت کاروں نے اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ چین میں سری لنکا کے سفارت خانے کے بزنس منسٹر ایکسی گناسیکرا نے کہا کہ چودہویں “پانچ سالہ منصوبے” میں چین اپنے نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تعمیر پر بڑی توجہ دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نےگزشتہ پانچ برسوں کے دوران اقتصادی و معاشی ترقی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ غربت کے خاتمے کی پیش رفت بھی انتہائی شاندار ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے پانچ برسوں میں چین پوری دنیا کے ساتھ اپنی ترقیاتی کامیابیوں کو شیئر کرے گا اور جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here