لوگوں کی خوشحالی کی فکر، چینی صدر شی جن پھنگ کا لازوال جذبہ

0

چین کی قومی عوامی کانگریس اور چین کی عوامی سیا سی مشاورتی کانفرنس کے اجلاسوں کے دوران چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے نمائندوں کے ساتھ پرخلوص انداز میں قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر نے اس دوران عوامی زندگی سے متعلق نہایت چھوٹی چھوٹی ضرورتوں اور معاملات سے متعلق سوالات پوچھے مثلا ” آپ کے آبائی علاقے میں آمدورفت کی سہولیات کیسی ہیں ؟ جنگلات کے فارم میں ملازم کتنے ہیں ؟ گھرکے نزدیک کوئی سکول ہے ؟ یہ سوالات لوگوں کی روزی روٹی اور فلاح و بہبود سے متعلق صدر کے گہرے جذبات کے عکاس ہیں۔
چودہ اپریل دو ہزار دس کو ، صوبہ چھنگھائی کی یوشو تبتی پریفیکچر میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں یوشو کو شدید نقصان پہنچا۔یو شوکے نمائندوں سےملاقات میں شی جن پھنگ نے ان دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زلزلے کےبعد سطح سمندر سے 4000 میٹر بلندی پر واقع ایک گاؤں کا دورہ کیا ، جہاں زلزلے سے شدید نقصان پہنچا تھا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی بھر پورحمایت اور ملک بھر کے لوگوں کی مدد سے ، یوشو کے بہادر لوگوں نے اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کیا اور آج یوشو ایک نئے شہر کے طور پر سب کے سامنے ہے۔
یو شو کی یادیں تازہ کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا “اُس وقت مجھے پتہ چلا کہ مقامی لوگ کتنی مشکل زندگی گزار رہے تھے ۔ کچھ لوگ ایک مخصوص موسم میں اوپر پہاڑوں پر چڑھتے تھے اور خاص قسم کی قیمتی جڑی بوٹیاں تلاش کرتے تھے ۔ جس سے ان کے کچھ دن اچھے گزرتے تھے لیکن جب
واپس لوٹتے تھے پھر وہی کسمپرسی کی زندگی ہوتی تھی ۔ لیکن غربت کے خاتمے کی مہم میں کامیابی کے بعد اب آپ لوگ بہت اچھے زندگی گزار رہے ہیں ۔ یہ ایک اچھی بات ہے ۔ یو شو کے نمائندے نے شی جن پھنگ کو بتایا کہ لوگوں نےزلزلے کے بعد اپنے گھر وں کی تعمیرنو اور غربت کے خاتمے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے لوگوں کے خیال رکھنے اور طاقت کو محسوس کیا ہے ۔
صوبہ چھنگھائی کے ہیڈونگ شہر سے تعلق رکھنے والے قومی عوامی کانگریس کے نمائندے نے صدر مملکت شی جن پھنگ کو بتایا کہ ماضی میں پہاڑوں میں مقیم دیہی لوگ نقل مکانی کے بعد اب اچھی زندگی گزار رہے ہیں ۔ بات چیت کے دوران صدرصاحب نے پوچھا کہ کیا ٹوائلٹ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے؟ کڑھائی کی صنعت غربت کے خاتمے میں کتنی مدد گار ثابت ہو رہی ہے؟ یہ تمام سوالات لوگوں کے کھانے پینے، لباس اور لوگوں کی زندگی کی بنیادی ضروریا ت سے متعلق ہیں ۔ چاہے ضرور یات اور چیزیں کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو صدر شی جن پھنگ سب کی فکر کرتے ہیں۔
سرزمیں چین پر پہاڑ اور پانی پہلے والے ہی ہیں ، لیکن چین کا نقشہ بدل رہا ہے۔ انسداد غربت کی جنگ میں شاندار ثمرات حاصل کیے گئے ہیں ۔ لوگوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا اور ان کی روزی روٹی اور فلاح و بہبود کی فکر کرنا چینی صدر شی جن پھنگ کا لازوال جذبہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY