چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ امور یورپ کے سربراہ نے نو تاریخ کو چین میں برطانوی سفیر کیرولین الزبتھ ولسن کو طلب کرتے ہوئے ان سے سوشل میڈیا پر شائع ان کے مضمون کی وضاحت طلب کی۔
چینی اہل کار کا کہنا ہے کہ سفیر نے پورے مضمون میں متکبرانہ انداز اپناتے ہوئےنظریاتی تعصب کا مظاہرہ کیا ہے، سیاہ کو سفید ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ، اور دوہرامعیار اپنا تے ہوئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ یہ عمل ایک سفارتکار کی شان اور سفارتی آداب سے بالکل مطابقت نہیں رکھتا ۔ چینی عوام نے اس مضمون پر بڑے پیمانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کڑی تنقید کی ہے ۔
محکمہ امور یورپ کے سربراہ نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام نے کبھی کسی غیر ملکی میڈیا کی مخالفت نہیں کی ، لیکن نام نہاد ” آزادی صحافت ” اور ” آزادی اظہار رائے ” کی آڑ میں جعلی خبریں پھیلانے ، چینی کمیونسٹ پارٹی اور چین کے نظام پر متعصبانہ حملے جیسے غلط اقدامات کی مخالفت کی جاتی ہے ۔