چین کی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام نو تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ چینی عہدیداروں نے امریکہ میں فورٹ ڈیٹرک حیاتیاتی مرکز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ،کیا آپ کے خیال میں ایسی لیبارٹریوں میں خطرناک پیتھو جن پر تحقیق ،عوامی صحت کے لئے ایک ممکنہ خطرہ ہے؟ اور کیا دنیا بھر میں ایسی لیبارٹریوں کو دوسرے اداروں کی جانب سے سخت جائزے کا پابند ہونا چاہئے؟
اس سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ممالک چین کی طرح وائرس کے ماخذ کی تلاش کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ تعاون کریں گے۔ چین نے ایک مثال قائم کی ہے۔امید ہے کہ متعلقہ ممالک بھی ایسا کر یں گے۔