روانڈا سمیت دیگر ممالک کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں چین کی حمایت

0

نو مارچ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے بارے میں عام بحث شروع ہوئی ۔روانڈا اور ایکواڈور کےنمائندوں نے اپنی اپنی تقاریر میں چین کی حمایت کی۔
روانڈا کے نمائندے نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کرنی چاہئے ، اس میں داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول بھی شامل ہیں۔ روانڈا چین کی “ایک ملک ، دو نظام” کی پالیسی پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے اور بیرونی قوتوں کی چین کے سیاسی ، سماجی اور معاشی امور میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ چین اپنے اندرونی معاملات خود نبھانے
کی اہلیت رکھتا ہے ، اور انسانی حقوق کونسل کو چین کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئے۔
ایکواڈور کے نمائندے نے کہا کہ ایکواڈور ممالک کےاندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی مستقل طور پر حمایت کرتا ہے اور ایک چین کے اصول پر قائم ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےکے امور چین کے داخلی امور ہیں ، اور ایکواڈور ہانگ کانگ کے امور کو قانونی ڈھانچے کے تحت سنبھالنے میں چین کی حمایت کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here