متعدد بین الاقوامی مشہور شخصیات نے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں برطانوی ریگولیٹری اتھارٹی کی سی جی ٹی این پر پابندی کی مخالفت کی گئی ہے

0

نو مارچ کو ، متعدد بین الاقوامی مشہور شخصیات نے مشترکہ طور پر برطانوی اخبار “مارننگ اسٹار”اور”  نئی سرد جنگ کو مسترد” کرنے والی تنظیم کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں  چائنا  گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک(سی جی ٹی این) پر برطانوی مواصلاتی اتھارٹی کی پابندی کی مخالفت کی گئی ہے۔ان شخصیات میں مشہور آسٹریلوی جنگی  جرنلسٹ اور فلم ڈائریکٹر جان پلگر  ، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار ، پروڈیوسر ، اولیور اسٹون ، برٹش اکیڈمی آف فلم کے   لائف ایچیومنٹ ایوارڈ یافتہ کین راکی ​​اور دیگر متعدد مشہور شخصیات  جن میں  مصنفین ، صحافی ، ایڈیٹرز ، فلم ساز ،اور  موسیقار وغیرہ  شامل ہیں۔ 
مذکورہ بیان  میں ، ان مشہور شخصیات نے مشترکہ طور پر برطانوی حکام سے متعلقہ پابندی کو کالعدم قرار دینے  اور سی جی ٹی این کے براڈکاسٹنگ لائسنس کی بحالی کا مطالبہ کیا ، اور کہا ہے کہ سی جی ٹی این پرعائد پابندی برطانیہ اور اس کے لوگوں کے مفادات کے منافی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے ، “جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ، سی جی ٹی این ایک چینی قومی نشریاتی ادارہ ہے جسے عوام نے تسلیم کیا ہے۔برطانوی مواصلات اتھارٹی کے “دوہرے معیار کے حامل عمل” پر تنقید کرتے ہوئے خط میں کہا گیا ہے کہ ، “آزادی اظہار پر یہ حملہ ،مغربی ملکوں کی طرف سے چین کے خلاف نئی سرد جنگ شروع کرنے کی دھمکی کے تناظر میں    ، تمام ممالک کے لوگوں کے مابین باہمی اعتماد قائم کرنا اور ایک دوسرے کو درست طور پر سمجھنے کے لئِے نقصان دہ ہے۔سی جی ٹی این کو بولنے کے حق سے محروم کرنا اعتماد سازی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here