چین کووڈ-19 ویکسین کو عام استعمال کی عوامی مصنوعات کے طور پر متعارف کروانے کے لئے پرعزم ہے، جانگ ای سوئی

0

چین کے قومی عوامی کانگریس کے موجودہ سالانہ اجلاس کے ترجمان جانگ ای سوئی نےسات تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کو ویکسین کی فراہم کرنے کے لئے ویکسی نیشن مراکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین بیجنگ سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بھی ویکسین فراہم کرنے کے لئے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہری پہلے ہی مقامی قوانین کے مطابق بیرون ملک چینی ویکیسن حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ چین ،کوویکس پروگرام کے تحت ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں مہیا کرے گا۔ انہوں نے ویکیسن تحفظ پسندی کی ایک بار پھر مخالفت کی۔ انہوں نے کہا چین ویکیسن پر سیاست کرنے کی کسی بھی کوشش کو مخالفت کرتا ہے۔ چین ویکسین کو عالمی اثر و رسوخ بڑھانے کے ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کےخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے پہلے دن ہی سے ویکسین کو عوامی استعمال کی عالمی پراڈکٹ بنانے کا عزم ظاہر کر رکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here