جرمن میڈیا کی جانب سے چین کی معاشی کارکردگی کی تحسین

0

7مارچ کو ،جرمن اخبار  فرینکفرٹ ر ایلجیمین زیتونگ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چین کی  بیرونی تجارت نے وبا سے پیدا ہونے والی عالمی معاشی کساد بازاری کے تناظر میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی ہے، اور اس سے جرمن معیشت کو بھی فائدہ ہوا ہے۔

کووڈ-۱۹ کے پھیلنے کے آغاز پر ، چین نے  انتہائی سخت لاک ڈاون کے اقدامات اختیار کئے جن  کے ذریعے وبا  کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا گیا۔2020 کے دوسرے نصف حصے کے بعد سے ، چین کی بیرونی  تجارت میں ایک بار پھر مضبوطی سے اضافہ ہوا ہے ، جس نے چین کی معاشی بحالی میں توقع سے زیادہ شراکت کی ہے۔ 2019 کے مقابلےمیں  چین کے 2020 کے جی ڈی پی میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، رواں سال کے لئے چین کا متوقع ہدف 6 فیصد سے زیادہ مقرر کیا گیا ہے۔ لیکن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ 2021 میں چین کی معیشت میں 8.1 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here