چین کے نائب وزیر اعظم ہان جنگ نے چھ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ گزشتہ سال چین کی مرکزی حکومت کی بھر پور حمایت سے ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکیوٹیوز اور حکومتوں کی قیادت میں ، ہانگ کانگ ا ور مکاؤ نے انسداد وبا ، معاشی اور معاشرتی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود سمیت مختلف شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔قومی عوامی کانگریس کےموجودہ اجلاس میں ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی بہتری کے سلسلے میں جو فیصلہ کیا جا رہا ہے ، ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد ہانگ کانگ کے قانونی اور سیاسی نظام کی بہتری کی طرف ایک اور اہم قدم ہے۔
جناب ہان نے کہا کہ ایک ملک دو نظام ،ہانگ کانگ پر حکمرانی ہانگ کانگ کے باشندوں کے ہاتھ میں اور اعلیٰ معیاری خودمختاری سمیت دیگر پالیسیوں کی طرح ہانگ کانگ کا انتخابی نظام بھی ہانگ کانگ کے معروضی حالات کے مطابق بہترین انتخاب ہے۔ یہ نظام ہانگ کانگ کے تمام شہریوں کے مفادات کی حفاظت کرتا ہے اور ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔اس لئے ہانگ کانگ پر محب وطن لوگوں کی حکمرانی کے حق پر پوری طرح عمل کیا جانا چاہیے۔ ہانگ کانگ پر قانون کے مطابق حکمرانی کی جانی چاہیے، آئین اور قانون کے بنیادی ڈھانچے میں رہتے ہوئے ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو بہتر بنایا جانا چاہیے ۔