صدر شی جن پھنگ کی ہدایت پر اندرونی منگولیا کےقومی عوامی کانگریس کےنمائندوں کا مثبت رد عمل

0

پانچ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں  شریک اندرونی منگولیا کے وفد کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے  نیے ترقیاتی تصور ،ماحولیاتی تحفظ، چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے  شعور  سمیت دیگر اہم امور پر  ہدایات دیں جس پر اندرونی منگولیا کے نمائندوں نے پرجوش رد عمل ظاہر کیا ۔
اجلاس میں شریک این پی سی کے نمائندوں نے بتایا کہ متعلقہ امور پر صدر شی کی ہدایت کے مطابق پوری طرح عمل درآمد کیا جائےگا۔اس وقت  اندرون منگولیا میں60 فیصد علاقوں  کو ماحولیاتی حفاظتی علاقے بنا دیا گیا ہے اور صحرا میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جا رہی ہے۔
صدر شی جن پھنگ  نے اپنی تقریر میں اندرونی منگولیا میں   غربت کے خاتمے ،  قومی اتحاد اور دیگر  اہم امور پر بھی ہدایات دیں۔این پی سی کی نمائندہ نازن دویا  نے کہا کہ اندرونی منگولیا کی ترقی میں ایک نیا باب رقم کرنے کے لئے نئے ترقیاتی تصور کو  جامع طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔
صدر شی  نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی شناخت سب سے  گہری شناخت ہے جو  قومی اتحاد کی بنیاد، اور قومی ہم آہنگی کی روح ہے۔ ہم  مستقبل کے کاموں میں اس تصور پر مکمل طور پر عمل کریں گے  اور  اپنے بچوں کے دلوں میں قومی یکجہتی کا بیج بوئیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY